28 ستمبر 2011 - 20:30

افغان صدر حامد کرزئي نے پاکستان پر الزام لگایا ہےکہ اس نے دہشتگردوں کی کمین گاہوں کے خاتمے کے لۓ کوئي اقدام نہيں کیا ہے۔

ابنا: پاکستانی ذرا‏ئع کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر حامد کرزئی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں مزید آیا ہے کہ اگر طالبان پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئي ایس آئي کے ہاتھوں استعمال ہورہے ہیں تو پھر ہم کو ان کے بجاۓ آئی ایس آئی سے ہی بات کرنا ہوگی۔ واضح رہے کہ افغانستان کے سابق صدر برہان الدین ربانی کی شہادت کےبعد افغان عوام مظاہرے کر کے پاکستان کے خلاف نعرے اور طالبان سے مذاکرات کے خاتمےکا مطالبہ کررہے ہیں۔ افغان صدر نے اس سے قبل نائب صدر اور قبائلی عمائدین سمیت کابینہ سے ملاقات کی تھی جس کے بعدان کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں پاکستان پر الزام لگایا گيا ہے کہ اس نے اپنی سرزمین پر دہشتگردوں کو تربیت کی اجازت دی ہے اور دہشتگردی کی تربیت کے ان مراکز کو بند کرنے کے لۓ کوئي اقدام انجام نہیں دیا ہے۔...... /169